• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلانے والوں کو پیغام دیتے ہیں بنانے والے زندہ ہیں، خرم دستگیر خان

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو شر پسندوں نے جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی۔ انہوں نے کہا کہ شر پسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بھی بے حرمتی کی۔ 

فیصل آباد میں گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ جلانے والوں کو پیغام دیتے ہیں بنانے والے زندہ ہیں، وہ جلاتے جائیں گے ہم بناتے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ جلانے والے لوگ منصوبوں پر جعلی تختیاں لگانے والے بھی ہیں۔ ان میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں کہ وہ ایسے منصوبے لگا سکیں۔ 

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پشاور میں 10 مئی کو 150 زندہ جانوروں کو آگ میں جھونک دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں مجرمانہ غفلت سے ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی جیسی لعنت کو ختم کیا۔

قومی خبریں سے مزید