• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد صابر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ لانس نائیک محمد صابر نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید