• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس ’جیو نیوز‘ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر زبیر انجم کو گھر سے اٹھا کر لے گئی

’جیو نیوز‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم—تصویر جیو نیوز گریب
’جیو نیوز‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم—تصویر جیو نیوز گریب

کراچی میں ’جیو نیوز‘ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس اہلکار ان کے گھر سے اٹھا کر لے گئے۔

ماڈل کالونی کے رہائشی زبیر انجم کے اہلِ خانہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 2 پولیس موبائلیں اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں افراد آئے اور زبیر انجم کو ساتھ لے گئے۔

زبیر انجم کے بھائی وجاہت انجم کے مطابق پولیس اور سادہ لباس اہلکار اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے، زبیر انجم کے بارے میں معلوم کیا اور انہیں اسلحے کے زور پر ساتھ لے کر چلے گئے، اہلکار زبیر انجم کا موبائل فون اور پڑوس میں لگے کیمروں کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، پولیس والوں نے گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ایس ایس پی کورنگی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پولیس کو زبیر انجم کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، ضلع کورنگی کے کسی تھانے کی پولیس نے زبیر انجم کو گرفتار نہیں کیا، واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید