مظفرآباد(نامہ نگار)نیلم جہلم پراجیکٹ متاثرین کیلئے آب رسانی سکیموں کے غیر قانونی ورک آرڈر عدالت العالیہ نے منسوخ کردیئے ، متاثرہ خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عدالت العالیہ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ کے متاثرین کیلئے واٹر سپلائی سکیموں کے ورک آرڈر محکمہ لوکل گورنمنٹ نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود غیر قانونی طور پر جاری کردیئے تھے ، جس پر متاثرہ خاندانوں نےبذریعہ کونسل شہزاد شفیع ایڈووکیٹ ورک آرڈر منسوخی درخواست عدالت میں دائر کی عدالت العالیہ کے جج جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے گزشتہ روز سماعت کے بعد کڑنج ، پگل ساڑ ون اور پگل ساڑ ٹونامی سکیموں کے ورک آرڈر منسوخ کردیئے ہیں۔