• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کا کیس نمٹا دیا

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کا کیس نمٹادیا، سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست 7سال بعد غیر موثر قرار دے دی، عدالت عظمی نے جماعت اسلامی کو نجکاری کیخلاف نیپرا یا کونسل آف کامن انٹرسٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو نجکاری کیخلاف کارروائی کرنے سے نہیں روک رہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ معاملات پارلیمنٹ میں لے کر جانے چاہئیں، 184 کے تحت یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کے ای ایس سی( کے الیکٹرک) نجکاری اور اورربلنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے رشید اے رضوی سے استفسار کیا کہ کیا آپ درخواست چلانا چاہتے ہیں؟، جس پر رشید رضوی نے جواب دیا کہ جی ہاں، یہ درخواست آج بھی موثر ہے، 2 کروڑ سے زیادہ آبادی کا شہر متاثر ہورہا ہے، آپ کراچی والوں سے پوچھیں ان پر کیا گزر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید