• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے سے لدے ٹرک اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق موٹر سائیکل سوار بھی گاڑی کی ٹکر سے چل بسا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ ہمک کے علاقے میں منگل کی صبح آٹے سے لدے ہوے ٹرک اور کار کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ تھا نہ ہمک کے علا قہ کا ک پل کے قریب روات سے اسلام آ باد کی جانب جا تے ہو ئے آٹے سے لوڈ شدہ ٹر ک نمبر ذZ-8155 کا ر نمبر ABR-940 سے ٹکرا گیا، جس سے کار ڈرائیور خا لد نو از ، ٹرک ڈرائیور نیا زالر حمن اورکنڈیکٹر محمد اسحا ق مو قع پر جان بحق ہو گئے جبکہ کا ر میں سوار آ زاد، ظہیر، ذیشان زخمی ہو گئے ۔دریں اثناء ایک اور حادثہ میں تھانہ کھنہ کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتار کار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا ۔ پولیس کو جنید نے بتایا کہ دانش موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نمبر LW-086 کی ٹکر سے جان بحق ہو گیا۔