وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا، جس میں بجٹ 24-2023ء کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ سے منظوری کے بعد مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
کراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
کراچی میں ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر بنے سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر بھارت کو اس بار جیسا ہی جواب دیا جائے گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں۔
بھارت نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی کی علامت اور غیر فوجی ایئر پورٹ شیخ زید بن سلطان النہیان ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔
پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر چل پڑی ،آج سبی اور جیکب آباد ملک کے گرم ترین شہر رہے۔
پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے ۔
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کی تفصیل بتادی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں مدرز ڈے (یوم ماں) سے متعلق تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین نے شرکت کی۔
پاکستانی فضائی حدود کھلنےکے کئی گھنٹوں بعد بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہے،
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پرعظیم کامیابی ہے۔