متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ملاقات کےلیے چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے۔
ایم کیو ایم کنوینر نے لاہور میں حکومتی اتحاد جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم وفد کے ارکان نے ق لیگی قائد کی خیریت بھی دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا ق لیگ سے 35 سال سے زیادہ کا تعلق ہے، جو آج بھی قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہیں ہیں۔
ق لیگی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی کی بہتری کےلیےتمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔