• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجنی کانت، امیتابھ بچن 32 برس بعد اکٹھے ہوگئے

بھارتی فلم نگری کے دوسپر اسٹار رجنی کانت اور امیتابھ بچن 32 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت اور امیتابھ بچن تھالیور 170 کے ساتھ سینما اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔

بھارت کے دونوں سپر اسٹار اس سے قبل فلم ہم (1991)، اندھا قانون (1983) اور گرفتار (1985) میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

رجنی کانت جنہوں نے حال ہی میں فلم ’جیلر‘ کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کیا ہے اور اب وہ ’لال سلام‘ پر کام کررہے ہیں۔

جے بھیم جیسی زبردست فلم کے ڈائریکٹر ٹی جے گننا ویل نے اپنی فلم تھالیور 170 کے لیے رجنی کانت اور امیتابھ بچن کو فائنل کیا ہے، جن کا فلم میں انتہائی اہم کردار ہے۔

امیتابھ بچن سے قبل یہ کردار پونیئن سیلون فیم اداکار چیان وکرم کو پیش کیا گیا تھا، کہا جارہا ہے کہ فلم اس سال کے آخر تک مکمل کرکے ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید