• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے دوسری بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کے چہرے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

سارہ خان نے کچھ عرصہ قبل دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں سے شیئر کی تھی، تاہم ابتدائی طور پر انہوں نے ننھی رانیہ کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

اب سارہ خان اور فلک شبیر نے انسٹاگرام پر رانیہ فلک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔

 تصویر میں ننھی رانیہ انتہائی معصوم اور پیاری نظر آ رہی ہیں جبکہ پورا خاندان ایک جیسے باتھ روبز میں نظر آیا۔

رانیہ کے چہرے کی جھلک سامنے آنے کے بعد مداحوں نے محبت کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید