• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق ایمرجنسی اٹھا لی ہے،  وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وقتاً فوقتاً پیش رفت رپورٹس جمع کروائیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کورونا کو اب عالمی سطح پر وبا تصور نہیں کیا جاتا، وفاقی حکومت وقت کے ساتھ ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کرتی رہی، کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے جاتے رہے۔

عدالت نے کہا کہ کورونا وبا کو ایمرجنسی ظاہر کرنے کا آخری نوٹیفکیشن 30 ستمبر 2022 کو جاری ہوا، حکومت کورونا وبا سے متعلق اقدامات کر رہی ہے، کورونا وبا سے متعلق ازخود نوٹس کیس اور دیگر درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید