• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی الیکشن سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے، ڈی آر او علی اصغر سیال

فائل فوٹو آرٹس کونسل کراچی
فائل فوٹو آرٹس کونسل کراچی

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے الیکشن سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

آرٹس کونسل پولنگ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں علی اصغر سیال نے کہا کہ انتخابی عمل کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ووٹنگ کےلیے صبح 9 بجے ممبران کا داخلہ شروع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرننگ آفیسر صبح 11 بجے پولنگ کا عمل شروع کرے گا، مکمل سیکیورٹی پلان بنالیا گیا ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے اس حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

ڈی آر او نے یہ بھی کہا کہ رینجرز سمیت 300 سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو امیدوار گرفتار ہیں، اُن کو لانے سے متعلق بھی سندھ حکومت ہدایت کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید