الیکشن کمیشن نے کراچی کے مختلف اضلاع میں ٹاون میونسپل کارپوریشنز (ٹی ایم سیز ) میں کامیاب جماعتوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی نے ضلع وسطی کی 5 میں 4 ٹی ایم سیز پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے ضلع کورنگی کی 2 ٹی ایم سیز پر بھی کامیابی مل گئی ہے۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی نے ضلع ملیر اور ضلع کیماڑی کی 3، 3 جبکہ ضلع جنوبی اور ضلع غربی کی 1،1 ٹی ایم سی پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلع جنوبی اور کورنگی کی 1،1 ٹی ایم سیز پر کامیابی حاصل کی ہے۔