• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفاق احمد کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد — فائل فوٹو
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد — فائل فوٹو 

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق آفاق احمد پر 3 مقدمات درج ہیں، 2 مقدمات عوامی کالونی جبکہ 1 مقدمہ لانڈھی میں درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمات میں جلاوُ گھیراؤ اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں سے  2 ملزمان مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کارکنان نے 21 ساتھیوں کے نام بتا دیے ہیں۔

پولیس نے آفاق احمد کو درج مقدمات میں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید