• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ: مضر صحت کھانا کھانے سے 200 باراتیوں کی حالت غیر

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

رائیونڈ میں شادی کا کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوراک کے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں، تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ میرج ہال سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید