• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں، شمالی کوریا نے 2 میزائل فائر کر دیے

بشکریہ: اے پی نیوز۔
بشکریہ: اے پی نیوز۔

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے ردعمل میں 2 میزائل فائر کردیے۔ 

سیول سے خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل داغے۔ 

دوسری جانب جاپان نے کہا کہ شمالی کوریا کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کی مذمت کی۔ 

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں خطے میں فوجی کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ پیانگ یانگ دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دے گا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا نے فوجی مشقیں آج کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید