سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ سے لطیف کھوسہ کے گھر کا مین گیٹ اور گاڑی متاثر ہوئی، لطیف کھوسہ نے درخواست نہیں دی، ان کا کہنا ہے کہ وہ مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلاء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔