وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایھتنز میں پاکستانی سفارتخانے نے ریسیکو کیے گئے 12 پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی۔
شہباز شریف نے یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس حادثے میں جاں بحق ہوئے، بحیرہ احمر میں یونان کے ساحل کے قریب کشتی کا ڈوبنا ایک بڑا سانحہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے میں یونانی حکام سے رابطے میں ہے، 12 پاکستانیوں کو یونان کے کوسٹ گارڈز نے بچایا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔
ایتھنز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں 79 تارکین وطن ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیکڑوں لاپتا ہیں۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ کشتی کے 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750 افراد سوار تھے۔