ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 49 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دی اور سپر ایٹ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت لیے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159 رنز بنائے اور جو انگلینڈ نے 6 وکٹ پر کے نقصان پر 3 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا۔
ایونٹ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں برقرار ہیں، کل پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہوگا، پاکستان کو نہ صرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ رنز 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوں گے۔
مشکل وقت میں انگلینڈ کی طرف سے 7ویں وکٹ پر ول جیکس اور ریحان نے 16 گیندوں پر 44 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔
ول جیکس 32 اور ریحان 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے، دیگر بیٹرز میں ٹام بینٹن 33، کپتان ہیری بروک 26، سیم کرن 24، فل سالٹ 2 اور جوس بٹلر 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رچِن رویندرا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور گلین فلپس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹِم سائفرٹ 35، فِن ایلن 29، مارک چیپمن 15، کول مکونکی 14، رچِن رویندرا 11 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے وِل جیکس، عادل راشد اور ریحان احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لیام ڈاسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔