حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی ہے۔
اسلام آباد سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔
ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے بھی دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق دارالحکومت میں ڈرون، فینٹم اور کیم کاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں بغیر اجازت کسی بھی قسم کی یو اے وی پر مکمل پابندی ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جو 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گی، فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔