تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فارورڈ بلاک بنانے والے یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسد امان نے کہا ہے کہ وہ حافظ نعیم کو نہیں پارٹی کو جوابدہ ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت میں اسد امان نے کہا کہ ہم 32 اراکین پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، ہم اپنی مرضی سے ایوان نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ میئر الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ کیوں نہیں دیا یہ شوکاز میں بتاؤں گا۔
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے یو سی چیئرمین نے مزید کہا کہ ایوان میں جا کر ہم بھرپور اپوزیشن کریں گے، ہم حافظ نعیم کو نہیں پارٹی کو جوابدہ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کل بھی مخالفت کی تھی آئندہ بھی کریں گے۔