خوفناک حادثے میں بھارتی اداکار سورج کمار ٹانگ سے محروم ہوگئے، وہ کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔
سورج کمار ڈیبیو کرنے ہی والے تھے کہ 24 جون کو میسور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو سورج کی زندگی بچانے کیلئے گٹھنے کے نیچے سے سیدھی ٹانگ کاٹنا پڑی۔
وہ ’رتھم‘ نامی فلم میں کام کر رہے تھے جبکہ پریا پرکاش کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ پر پیشرفت جاری تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت سورج کمار موٹربائیک چلا رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔
انہیں میسور کے منی پال اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کے پاس ان کی ٹانگ کاٹنے کے علاوہ کوئی حل نہ تھا۔