• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہ انجم پر بوتل پھینکنے کا واقعہ، ہانیہ عامر نے اپنا مؤقف بتادیا

اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر بوتل پھینکنے کے واقعے پر غصے میں آگئیں۔

معروف پاکستانی رَیپ گلوکار طلحہ انجم کے حالیہ کنسرٹ کے دوران اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب ایک تماشائی نے اُن پر پانی کی بوتل پھینک دی تھی۔ 

واقعے کے بعد طلحہ نے سیکیورٹی اسٹاف کو ہدایت دی تھی کہ متعلقہ شخص کو اسٹیج پر بلایا جائے، جس کے بعد اسے کنسرٹ سے باہر نکال دیا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ کسی بھی فنکار پر پرفارمنس کے دوران کوئی چیز پھینکنا صرف بدتمیزی نہیں بلکہ غیر انسانی حرکت ہے۔

ہانیہ عامر کا مزید کہنا ہے کہ آپ آرٹ سے لطف اندوز تو ہونا چاہتے ہیں، لیکن اگر فنکار کو عزت اور تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا تو یہ سراسر ناانصافی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ طلحہ انجم اسٹیج پر جچتے ہیں، نہ کہ کسی میدانِ جنگ میں، ہمیں فنکار کو نہیں بلکہ تماشائیوں کے غیر ذمہ دار رویے کو قصوروار ٹھہرانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم اپنے فنکاروں کو محفوظ ماحول مہیا نہیں کر سکتے تو ہمیں اُن کے فن سے محظوظ ہونے کا بھی کوئی حق نہیں۔

اختتام میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ طلحہ انجم ایک آرٹسٹ ہیں، کوئی ہدف نہیں، مشہور شخصیات بھی عزت کی حقدار ہوتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید