• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماء عباس نے اپنی صحت سے متعلق تازہ بیان شیئر کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اداکارہ اسماء عباس نے صحت سے متعلق تازہ اپڈیٹ شیئر کردی۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ اور مقبول فنکارہ اسماء عباس نے حالیہ دنوں میں اپنی جِلد سے متعلق ایک معمولی صحت کے مسئلے پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے اور ساتھ ہی غیر ضروری تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ اُن کے چہرے پر کچھ وقت سے فریکلز (جھائیاں) نمودار ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں بار بار میک اپ کا سہارا لینا پڑ رہا تھا۔ 

انہوں نے ایک ایستھیٹک کلینک سے لیزر ٹریٹمنٹ کروایا، جس کے بعد انہوں نے غلطی سے ایک شیٹ ماسک استعمال کر لیا، جس کا اُن کی جِلد پر منفی اثر پڑا اور ریش (خارش اور دانے) ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اب دوا لے رہی ہیں اور جلد ہی مکمل ٹھیک ہو جائیں گی۔

اسماء عباس نے نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کے لیے دعائیں کیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ان لوگوں پر تنقید کی جو چہرے پر الرجی کے باعث اُن کا مذاق اُڑا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی، لیکن کچھ چینلز مجھے کال کر کے کہتے ہیں کہ آپ آ کر بولیں کہ خواتین آج کل کیسے ماسک اور اسکن ٹریٹمنٹ استعمال کر رہی ہیں، ارے بھئی! ہر چیز ہر کسی کی جِلد کے لیے مناسب نہیں ہوتی، اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید