• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی، نواز شریف

فوٹو ٹوئٹر مرتضیٰ علی شاہ
فوٹو ٹوئٹر مرتضیٰ علی شاہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی برادری کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا اہم جز ہے۔ ن لیگ کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) امارات کے وفد نے ملاقات کی، جن میں مصطفیٰ مغل، فیصل الطاف، وحید پال، ابوبکر آفندی اور دیگر شامل تھے۔

 نواز شریف سے وفد کی ملاقات میں ملک کے سیاسی و معاشی مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) امارات کی قیادت اور پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا۔

اس ملاقات میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ ن لیگ امارات کے وفد کی قیادت سینئر رہنما غلام مصطفیٰ مغل نے کی۔

مشرق وسطیٰ میں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی افتخار بٹ، رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ بھی وفد میں شامل تھے اس کے علاوہ آزاد علی تبسم، راجہ ابوبکر آفندی، فیصل الطاف، عبدالوحید پال اور دیگر رہنما بھی وفد میں شامل تھے۔

مسلم لیگ (ن) امارات کے وفد نے نواز شریف سے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا اور مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

وفد کے عہدیدار نے کہا کہ نواز شریف کو پھر سے ملک کی قیادت سنبھالتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید