بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات امریکی ڈالر کی قدر پر بھی اثر انداز ہوئے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں آج عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے زبردست نتائج دیکھنے میں آئے ہیں جہاں 100 انڈیکس ریکارڈ اضافے کے ساتھ تاریخی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔