• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے حسبِ روایت اِمسال بھی ’’بڑی عید‘‘ کے موقعے پر آپ کو اپنے پیاروں کے نام پیغامات بھیجنے کا سندیسہ دیا، تو خلوص و اپنائیت میں ڈوبے بےشمار پیغامات وصول پائے۔ گوکہ 2جولائی 2023ء کے شمارے میں ہماری طرف سے عیدالاضحی اور فادرزڈے کے پیغامات کی تیسری اور آخری قسط شایع کردی گئی تھی، لیکن آپ کے پیغامات کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہی رہا۔ تو آج، بعدازاں ملنے والے پیغامات بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

اُمتِ مسلمہ کے نام

بقرعید کے موقعے پر صرف جانور ہی نہیں، اپنی انا، ضد، تکبّر، غرور، کدورتیں، بغض وعناد اور نفرتیں بھی لازماً قربان کریں۔ اور پھرقربانی کا تعلق چوں کہ نیّت سے ہوتا ہے، تو اللہ کی راہ میں قربان کیے جانےوالےجانورکا گوشت فریزرز کی زینت نہ بنائیں ۔ میری طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی مبارک۔ (مستقیم نبی، نواب شاہ کا پیغام)

مسلم اُمّہ کے لیے

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلم اُمّہ کو پھر سے بے دار کردے تاکہ یہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکے۔ اللہ کرےکہ مسلمانانِ عالم متّحد ہوجائیں، آمین۔ (ڈاکٹر محمّد حمزہ خان ڈاھا، لاہورکی دُعا)

ابّو کے نام

ابّو جی! آپ دنیا کے سب سے اچھے والد ہیں۔ آپ کا ہرعمل، ہر سیکھ میرے لیے مشعلِ راہ ہے۔ (لاڈلی بیٹی، مریم طلعت محمود بیگ، لاہور کا پیار)

شریکِ حیات، راشدہ اطہر اور راج دُلارے پوتے، رانا محمّد المیرکے لیے

راشدہ! تم میری ہم راز، نصف بہتر ہو، تمہارے دَم ہی سے میرا گھر جنّت ہے۔ اورمیرے گھر گلشن کی بہار، مَن موہنے پوتے المیر!!اللہ پاک تمہیں سدا یوں ہی چہکتا مہکتا رکھے اور ایسی ہزاروں، لاکھوں عیدیں، خوشیاں اور شادمانیاں نصیب فرمائے، آمین۔ (ڈاکٹر اطہر رانا، فیصل آباد کی چاہت)

اہلِ خانہ اور اہلِ محلّہ کے لیے

تمام اہلِ خانہ اور اہلِ محلّہ کو عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ پاک ہم سب کی قربانی، ادائی سنّتِ ابراہیمیؑ قبول فرمائے۔ (عمران، امداد، معراج اینڈ فیملی، کراچی کا پیغام)

پیارے ابّو کے لیے

ہمارے ابّو، ڈاکٹر اطہر رانا ہمارے باپ ہی نہیں، ہمارے بیسٹ فرینڈ بھی ہیں۔ انہوں نے حتی المقدور ہماری ہر خواہش و ضرورت پوری کی۔ اُن کی جتنی بھی تعریف و توصیف کی جائے، کم ہے۔ اللہ پاک ہمارے ابّو کو صحت و تن درستی عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔ (ظفریاب اطہر رانا، فیصل آباد کی چاہت)

والد اور بھائیوں کے لیے

عجب یاس میں عید کا دن گزرا

خدا کی قسم تم بہت یاد آئے (بابر سلیم خاں، لاہور سے)

جنگ شاہی کے دوست احباب کے نام

میرے آبائی شہر، جنگ شاہی کے تمام دوستوں، رشتے داروں کو بڑی عید کی بڑی خوشیاں مبارک۔ (حاجی خلیل الرحمٰن، محمّد اسحاق، اقبال شیراز، کراچی سے)

ملک برداری کے لیے

تمام ملک برادری کو عیدِ قرباں مبارک۔ (رئیس احمد، سعید احمد، نفیس احمد، کراچی کا خلوص)

امّی، ابّو اور پھوپھی جان کے نام

پیارے امّی، ابّو اور پھوپھی جان!! اللہ رب العزت آپ لوگوں کو صحت و تن درستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔ (درشکا، روشان، وہاب، وہاج، شاہی بازار، حیدرآباد کا پیار)

میرے پختون بھائیوں کے لیے

تمام پختون بھائیوں کو عیدِ قرباں مبارک۔ (علی، احمد جان، منیر، خالد، اورنگی ٹائون، کراچی کا پیغام)

تمام اپنوں کے نام

دل میں رہنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ (حاجی یامین، انس، ابدال، فاطمہ جناح کالونی، کراچی کا پیغام)

اہلِ وطن اور عزیزواقارب کے لیے

تمام اہلِ وطن اور عزیزواقارب کو بڑی عید کی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ پاک ہم سب کی قربانی قبول فرمائے اور ہمیں سنّتِ رسولؐ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ (عمران احمد اینڈ فیملی، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

اہلیانِ حیدرآباد کے نام

ہم سب کی جانب سے اہلیانِ حیدرآباد کو عیدِ قرباں کی خوشیاں مبارک۔ (شگفتہ رانی، فائزہ، ثاقب دانش، بی ایم سوسائٹی، حیدرآباد کا پیغام)

عالمِ اسلام کے لیے

ہم سب کی طرف سےعالمِ اسلام کو عیدِایثار مبارک ہو۔ (معاذ، اسامہ، ریاض، ضمر، فیضان، کراچی سے)

دوست احباب، اہلِ خانہ اور شاگردوں کے نام

عید الاضحی کے مبارک موقعے پر میری جانب سے میرے تمام عزیز شاگردوں، اہلِ خانہ، خصوصاً داماد، بیٹی اور بہت ہی پیاری نواسی کو ڈھیروں دُعائیں اور مبارک باد۔ اللہ پاک آپ سب کو شادآباد رکھے، آمین۔ (پروفیسر عتیق احمد، کراچی کی دُعا)

روزنامہ جنگ کے اسٹاف اور میری بہنوں کے لیے

میری لاڈلی بہنوں، مسرت، ریحانہ ، فاطمہ اور روزنامہ جنگ کے تمام اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔ بلاشبہ جنگ کا عملہ انتہائی محنت، جاں فشانی اور دل جمعی سے کام کرتا ہے، اسی لیےاخبار کا معیار اتنا بلند ہے۔ (عبدالجبار عزیز یوسف زئی، شادمان ٹاؤن، کراچی کا پیغام)

والدہ، زیب النساء کے نام

امّی! آپ کو بڑی عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری والدہ کا سایہ ہمارے سَروں پر تادیر قائم رکھے، آمین۔ (سلمیٰ، محمّد سلیم، محمّد سلام، شمیم، نجمہ، نسیم، صابرہ، ارم کنول، پوتے، پوتیوں اور نواسے، نواسیوں، حیدرآباد، سندھ کا پیار)

ضیاء الحق قائم خانی کے لیے

اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ سے جُڑے ہر رشتے کو بےشمار خوشیاں عطا فرمائے، آمین۔ آپ ٹھیک کہتے ہیں کہ ’’زندگی ایک جہدِ مسلسل ہےاورہمیں کبھی ہار نہیں ماننی چاہیے۔‘‘ (بلال، وقاص، عباس، احسن، حارث، خضر، اویس، اسامہ، حذیفہ، عارف، شاہد، سفیان، آیان، زین، عزیز، اسد، دانیال، عمارس، معاذ، وقار، شعیب، سیف، طلحہ، فراز، یوسف، عبدالہادی، آصف، ذاکر اور مدثر کا خلوص و محبّت)

پیارے بابا(عدنان) کے نام

ہم سب کی جانب سے آپ کو بہت بہت عید مبارک۔

(اطروبہ عدنان، عاطر عدنان، امل عدنان،اصغر کالونی، سکرنڈ، ضلع شہید بے نظیر آباد کا پیار)

پیاری ’’ص‘‘ کے لیے

جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہِ دل سے

دن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے (پرنس خانزازدہ، سکرنڈ، ضلع شہید بے نظیر آباد کا پیغام)

پاک افواج کے نام

میری جانب سے پاکستانی افواج کو بڑی عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ (فاطمہ بنتِ عبدالعزیز یوسف زئی، شادمان2، نارتھ ناظم آباد ٹائون، کراچی سے)

ماموں (شکیل احمد) کے نام

پیارے ماموں! بڑی عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ (مریم طلعت محمود بیگ، لاہور سے)

اہلِ وطن کے لیے

پیارے ہم وطنوں کو عید الاضحی کی مبارک باد۔ (شکیلہ ملک نیلور، اسلام آباد کا پیغام)

استادجی ،عارف مغل کے نام

مَیں اپنے بےحد شفیق اُستاد، سائیں عارف مغل کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید کی مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ (اشوک کمارکولھی، جکھراڑی، کوٹ غلام محمّّد کا پیار)

……ابّو جان کے نام……

پیارے ابو جان! آپ عیدالاضحی سے ایک دن پہلے دنیا سے رخصت ہوئے تھے اور ہم نےعیدِ قرباں کےدن آپ کو لحد میں اتارا تھا، تو اب، جب بھی عید ِ قرباں آتی ہے، ہماری آنکھیں ساون بھادوں ہو جاتی ہے۔ اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے، آمین۔ (پرنس افضل شاہین، بہاول نگر کا پیغام)