• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: شفق رفیع

ہم نے حسبِ روایت ہر سال کی طرح اِمسال بھی ’’عید ِ قرباں ایڈیشن ‘‘ کے لیے آپ کو اپنے پیاروں کے نام پیغامات بھیجنے کا سندیسہ دیا، تو جواباً پیار و محبّت، خلوص و اپنائیت اور جذبات و احساسات کی چاشنی میں ڈوبے آپ کے پیغامات، دُعاؤں، نیک تمنّاؤں کا ایک انبار سا لگ گیا، جب کہ ’’فادرز ڈے‘‘ کے پیغامات کا دوسرا حصّہ بھی اشاعت کا منتظر تھا، تو لیجیے، ملاحظہ فرمایئے، اپنے پیغام، اپنے پیاروں کے نام۔

دوست احباب ، خیر خواہوں کے نام

تمام رشتے داروں، دوستوں اور خیر خواہوں کو عید الاضحی کی ڈھیروں مبارک باد۔ اللہ پاک ہم سب کی قربانی اور تقویٰ قبول و مقبول فرمائے ، آمین۔ (قاسم عبّاس، ٹورنٹو، کینیڈا کی سمندر پار سے دُعا)

شریکِ حیات،نصف بہتر، شاذیہ عمران کے لیے

اللہ پاک ہمیں،ہمارے بچّوں کے ساتھ ایسی کئی عیدیں، خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے ۔ ہمارا ہر دن خوش حال اور خوشیوں سے بھرپور ہو۔ (عمران خالد، گلستانِ جوہر، کراچی کا پیار)

منگتیر کے لیے

میری طرف سےمیری منگیتر کو عید الاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد نکاح کے پاکیزہ رشتے میں باندھ دےتاکہ اگلے سال ہم دونوں ایک ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔ آمین، ثم آمین۔ (محمّد عمر اسرار، بھکرکا پیار بھرا پیغام)

اہلِ وطن کے نام

اہلِ وطن، بالخصوص وطنِ عزیز کے محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں کو عید الاضحیٰ مبارک ۔ (لیاقت مظہر باقری، گلشنِ اقبال، کراچی)

خاندان کے بڑوں کے لیے

ہم سب بچّوں کی طرف سےسب بڑوں، خاص طور پر ماموں فرید اور دادا ابّو کو عید الاضحٰی کی بہت بہت مبارک۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی ہزاروں عیدیں دیکھنا نصیب فرمائے، ہمیشہ صحت و تن دُرست قائم رکھے اور کسی کا محتاج نہ کرے، آمین ثم آمین۔ (مناہل فاطمہ،آمنہ حارث، اسوہ، فائزہ، عروش، محمّد موحد، ساہی وال، لاہور اور پاک پتن سے)

اہلِ وطن کے نام

تمام ہم وطنوں کو بڑی عیدکی بڑی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔ (طیب علی،امۃ مبین اور مطیبہ فرید، لاہور کا پیغام)

اُمتِ مسلمہ کے لیے

تمام اُمتِ مسلمہ، خصوصاً پاکستانیوں کو دل کی اَتھاہ گہرائیوں سے عید ِ قرباں مبارک۔ (محمّد فصیح اورمحمد مسعود علی، لاہورکی محبّت)

دوستوں، رشتے داروں کے نام

تمام دوستوں، رشتے داروں اور پاکستانیوں کو وڈّی عید کی وڈّی وڈّی خوشیاں مبارک۔ (فرید اقبال انجم، غلہ منڈی پاک پتن سے)

پیارے ہم وطنوں اور تارکینِ وطن کے لیے

عیدالاضحی ہمیں قربانی و ایثار کا درس دیتی ہے، تو اس موقعے پر اپنے پڑوسیوں، رشتے داروں، غریبوں، ناداروں، مسکینوں کو ضرور یاد رکھیں۔ نیز، اس پُرمسرت موقعے پرمیری جانب سے اہلِ وطن، تارکینِ وطن سمیت انجینئر ہمایوں اقبال، اقرا ہمایوں، حفظہ، ایمن، حاذق روحان، ارحم اور محمّد زید کو عید کی دِلی مبارک باد۔ (ڈاکٹر شاہ جہاں کھتری،لکھنو ٔسوسائٹی، کورنگی، کراچی کا پیغام)

پیارے ابّو، امّی کے نام

ہم اپنے پیارے ابّو اور امّی جان کو عید کے پُرمسرّت موقعے پر خلوص و محبت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، جن کی شبانہ روز کوششیں، محنتیں، مشقّتیں ہر خراج، ستایش سے بالا تر ہیں۔ (ایمان کامران، عبد الرحمٰن،مرشد ٹاؤن، کھنّہ کاک، راول پنڈی کا محبّت و احترام کی چاشنی میں ڈوبا پیغام )

والدین کے لیے

اللہ پاک سے دُعا ہے کہ جن کے والدین ہیں، اُن سب کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سب کو عید الاضحی مبارک ہو۔ (قاسم بھائی اینڈ برادرز، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

جنگ، سنڈے میگزین کے قارئین کے لیے

آپ سب کو بڑی عیدکی بےشمار خوشیاں مبارک ہوں،اللہ پاک سب کو سلامت ، خوش باش رکھے۔ (حسیب، منیب، عفان، ایشال، کراچی کی دُعا)

حیدرآباد میں مقیم دوست احباب کے نام

حیدرآباد میں مقیم تمام عزیز و اقارب سمیت بڑی پھوپھو، بابا جانی، امی، چاچا، چاچی اور تمام اہلیانِ حیدرآباد کو دل کی اَتھاہ گہرائیوں سےعید ِ قرباں مبارک۔ (روشان، درشکا، وہاب، وہاج،حیدرآباد کا پیغام)

اہلِ وطن کے لیے

ہم سب کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو بڑی عید کی بڑی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔ (ولید، مریم، منیب، فاطمہ، اورنگی ٹائون، کراچی کی مبارک باد)

محافظینِ وطن کے نام

سرحدوں کی حفاظت پر مامور، اپنی خوشیاں، سُکھ چین، آرام ہمارے لیے قربان کرنے والے تمام سیکیوریٹی ایجینسیز کے اہل کاروں، پاک افواج،رینجرز پولیس کے جوانوں کو عیدالاضحی کی دِلی مبارک باد۔ اللہ پاک آپ سب کو سلامت، شادوآباد، خوش و خرّم رکھے، آمین۔ (علی،حسنین، سمیرہ، بریرہ، کراچی کا خلوص)

پاپا کے نام

اللہ پاک ہمارے پیارے پاپا کو صحت ِکاملہ عطا فرمائےاور ان کے کاروبار میں خُوب خیرو برکت دے۔ پاپا! آپ کو بہت بہت عیدمبارک۔ (ولید، مریم، اورنگی ٹائون کی دُعا)

پیارے ماموؤں ڈاکٹر پروفیسر محمّد منصور یعقوب، ڈاکٹر محمّد مسعود، حافظ ڈاکٹر محمّد یوسف ،محمود عالم اور خالاؤں کے نام

اللہ پاک آپ سب کی عُمر دراز کرے، ایسی بےشمار عیدیں دیکھنا نصیب فرمائے، مراتب میں مزید بلندی عطا کرے اور آپ ہمیشہ ہم سب بچّوںمیں اپنی شفقت ، محبّت بانٹتے رہیں۔ (شیماء فاطمہ، کراچی کا پیاربھرا پیغام)

والدین کے لیے

اللہ پاک میرے والد محترم،حاجی راشد نایاب کو عُمر خضر عطا فرمائے اور اُن کا سایہ ہم سب بہن بھائیوں کے سروں پر تادیرقائم رکھے، آمین۔ آپ کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ (حافظ حسیب الرحمٰن برادرز اینڈ سِسٹرز، اورنگی ٹاؤن)

عالمِ اسلام کے نام

تمام عالمِ اسلام کو عیدالاضحی کی ڈھیروں ڈھیر مبارک باد۔ اللہ پاک ہم سب کو سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کے ساتھ سنّتِ نبویؐ کی پیروی کی بھی توفیق عطا فرمائے،آمین۔ (محمّد اسحاق قریشی اینڈ فیملی ،کراچی کا پیغام)

اہلیانِ وطن کے لیے

پوری پاکستانی قوم کو عیدِ ایثار کی دِلی مبارک باد۔ اللہ پاک ہم سب کی قربانیوں کو قبول و مقبول فرمائے۔ (دانیال، اُسامہ، فہد، ریاض، کراچی کا پیغام)

پیارے ڈیڈی کے لیے

ہمارے ہر دل عزیز،بہت بااخلاق، بامروّت، خوش لباس، خوش مزاج، شریف النّفس اور انتہائی شفیق ڈیڈی عیدالاضحی سے عین پہلے ہمیں اس دنیا میں اکیلا چھوڑ گئے۔ اب عید، عید جیسی نہیں لگ رہی۔ دُعا ہے، ڈیڈی کی ابدی زندگی آسانیوں سے بھرپور ہو۔ (تہنیت علی خان، تابش، ہارون خان، ایمن، حاجرہ خان، صبا خان کی دُعا)

ابّو کے نام

اللہ پاک میرے ابّو(مشتاق احمد) کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہم سب پر تادیر قائم رکھے۔ ابّو جی! عید الاضحی بہت بہت مبارک ہو۔ (فیضان قائم خانی اینڈ سِسٹرز، کراچی)

دادی کے راج دُلارے، ابّو کے لیے

ابّو! آپ دادی ہی کے نہیں، ہم سب کے بھی فیورٹ ہیں۔ ہم سب آپ سے بےحد پیار کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سب کوعیدالاضحی مبارک۔ (حذیفہ، فرجاد، مانی، کراچی)

پیارے ابّاجی(مرحوم) کے لیے

ہمارے والدِ محترم ماسٹر جاوید اقبال قریشی،جو اپنے علاقے کی معروف شخصیت، ایک سماجی کارکن، شفیق باپ،پیارے بھائی ، بیٹے اور مخلص استاد تھے، 24 نومبر 2015ء کو ریٹائرمنٹ سے صرف پندرہ یوم قبل اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اللہ پاک اُن کی بخشش و مغفرت فرمائے اور ہم سب بہن، بھائیوں کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (ثاقب حُسین و دخترانِ جاوید اقبال قریشی، حاجی امیر علی روڈ، حیدرآباد کا خراجِ عقیدت)

پاپا کے نام

ہمارے پاپا، ہماری جان، دھڑکن، چین وسکون کو ہمارا ڈھیر سارا پیار اور عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ (حفصہ ہمایوں،انیتہ ہمایوں، محمّد عبدالصمد حمزہ، کراچی کا پیار)

ابّی کے لیے

خوش اخلاق، خوش مزاج، خوش گفتار، بااخلاق، باحیا، باضمیر، باوقار، ذہین، سمجھ دار، روشن خیال اور بہت دُوراندیش ہمارے والدِ محترم محمد عبدالصمد خان کو ڈھیروں ڈھیر پیار اور عید الاضحی کی مبارک باد۔ (فرحت اللہ، عبدالخالق، آمنہ عظیم، طلعت عبدالرّشید، عبدالعلیم ہمایوں، شہلا ندیم، درخشاں اسحاق عبدالغفور غفار، عبدالرئوف، کراچی کا پیغام)

دادا جی، نو رنگ خان ڈاھا (مرحوم) کے لیے

ہمارے دادا جان جب نزع کی حالت میں تھے، تو انہوں نے ہمارے والد، حکیم منظور احمد خان ڈاھا کو وصیت کی کہ ’’بیٹا! بچّوں کو خُوب پڑھانا۔‘‘اور ہمارے والد نے بھی دادا کی وصیت پر من و عن عمل کیا، آج الحمدللہ، ہم چھے بہن بھائیوں میں سے دو پی ایچ ڈی اور فارن کوالیفائیڈ ہیں۔ ہمارے والد صاحب نے اپنے والدِ محترم کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے اَن تھک محنت کی اور ہماری تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی۔ اللہ پاک ہمارے دادا جان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔ (ڈاکٹر محمّد حمزہ خان ڈاھا، لاہور کا خراجِ عقیدت)

ابّا (مرحوم) کے نام

یااللہ! میرے والدِمحترم حاجی محمّد اسماعیل قریشی کی بخشش و مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما اور ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرما، آمین۔ (محمّد اسحاق قریشی اینڈ برادرز ،اورنگی ٹاؤن کی دُعا)

والدِ محترم نظام الدّین (مرحوم) کے نام

ہمارے والد کو ہم سے بچھڑے 16 برس گزر چُکے ہیں۔ ویسے تو وہ ہر دن ہی یاد آتے ہیں، لیکن یہ یاد خاص مواقع، عید تہواروں وغیرہ پر دوچند ہوجاتی ہے۔اللہ تعالیٰ میرے والد کو جنّت میں اعلیٰ مقام و مرتبہ عطا فرمائے اور ہمیں صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔ (محمّد سلام، محمّد ابرار، محمّد بلال، عبید رضا، احمد رضا،عدین سلام، محمّد سلام، حیدرآباد، سندھ سے)

بابا جانی کے نام

وجیہہ، دل کش شخصیت کے مالک ہمارے پیارےبابا جان اچانک دسمبر2020ء میں اللہ کو پیارے ہوگئے۔ ان کا پیار، محبت، حسنِ اخلاق ، طور طریقے ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہم سب اپنے والد سید اسحاق الرحمٰن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ (سیدہ ردا رحمٰن، سید واسع الرحمٰن، سید سعود الرحمٰن، سیدہ رحمہ الرحمٰن، سیدہ ہدا الرحمٰن، نارتھ کراچی کا خراجِ عقیدت)

ڈیڈی کے لیے

پیارے ڈیڈی! عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ۔ ہمارے ڈیڈی سب سے اچھے اور بےحد شفیق ہیں۔ (فرحان اظہار، دانش اظہار، مبین اظہار، فضیلہ اسامہ، گلشن اقبال، کراچی کا پیار)

ابّو کے نام

باوقار، باکمال شخصیت، بہترین اطوار کے مالک ہمارے ابّو کے لیے ڈھیر سارا پیاراور بڑی عید کی ڈھیروں مبارک باد۔ (سید عمران علی شاہ، سید ذیشان علی شاہ، بینش ہمایوں، سیّد یاسر علی شاہ، سیّد نعمان علی شاہ، سید عباد علی شاہ، گلستان جوہر، کراچی کا پیغام)

ابّوجان، امّی جان کے لیے

پیارے ابو( بی اے خان )اور امّی( سعیدہ خان )جب بھی کوئی تہوار ، خوشی کا موقع آتاہے، تو آپ دونوں کی یادسخت بے چین کر تی ہے۔ حق تعالیٰ سے دُعاہے کہ ہمارے والدین، جنہوں نے ہماری پرورش انتہائی محنت و محبت اور خلوص و پیار سے کی، اُنہیں کروٹ کروٹ جنّت نصیب فرمائے، آمین۔ (زاہد احمد خان، کامران احمد خان، سمیرا خان اورشازمہ خان، مرشد ٹاؤن، کھنّہ کاک، راول پنڈی سے)

عالمِ اسلام کے نام

عیدِقرباں، سنّتِ ابراہیمیؑ ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رضائے الٰہی کے حصول کے لیے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے لیے پیش کیا اور اسی عمل کی یاد میں ہرسال مسلمان قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں، جس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ مسلمان ربّ کی اطاعت وفرماں برداری کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا۔ اللہ پاک ہم سب کی قربانی قبول فرمائے اور ہمیں اطاعتِ الٰہی کی توفیق عطافرمائے ۔میرے اور میرے گھر والوں کی جانب سے سب کو بقرعید مبارک!! (محمّد اقبال شاکر، میانوالی کا پیغام)

سنڈے میگزین سے مزید