• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 19 فٹ لمبا اژدھا پکڑا گیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

امریکا میں 19 فٹ لمبے اور 56 کلو وزنی اژدھے کو پکڑ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں اس برمیز اژدھے کو پکڑا گیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کا پکڑا جانے والا سب سے بڑا برمیز اژدھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے 22 سالہ طالب علم جیک ولیری نے کہا ہے کہ اس اژدھے کو پکڑنا خواب تھا لیکن اتنا بڑا ہونے کی وجہ سے اس کو پکڑنے کے دوران افرا تفری مچ گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل فلوریڈا میں ہی اکتوبر 2020 میں 18 فٹ لمبے برمیز اژدھے کو پکڑا گیا تھا۔