• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے، ذرائع وزارتِ توانائی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے۔

اس حوالے سے وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا ہوا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کو بتا دیا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں پر ورکنگ جاری ہے، جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کس کس سلیب کے صارفین کے لیے گیس مہنگی کی جائے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 300 مکعب میٹر اور اس سے اوپر والے گھریلو صارفین کے لیے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 300 مکعب میٹر تک گیس استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 1100روپے ہے جبکہ ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال تک فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2000 روپے ہے اور اس سے زائد استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3100 روپے ہے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ آخری 3 مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑا جائے، باقی تمام سلیبز اور سیکٹرز کے لیے گیس کی قیمت کی ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ باقی گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے، گیس قیمتوں میں اضافے کے لیے ای سی سی کو تفصیلات آئندہ ہفتے پیش کرنے کا امکان ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید