• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ جوڑے کی ’رم جھم گرے ساون‘ پر ویڈیو وائرل


ممبئی کے بزرگ جوڑے کی بالی ووڈ کے مشہور گانے ’رم جھم گرے ساون‘ پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے، جوڑے نے امیتابھ بچن اور موشومی چٹرجی پر فلمائے گئےگانے کے ہر اندازکو اپنایا۔

انہی کی طرح کا لباس پہنا، وہ ہی جگہیں دکھائیں اور ہو بہو اداکاری کی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔