محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں اس وقت درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔