• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس ڈی لسٹ کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس ڈی لسٹ کردیا۔

ایس سی پی اعلامیے کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جمعہ کو ہونا تھی، عدالت عظمیٰ نے دوسری طرف فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس جمعہ تک ملتوی کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت جمعہ کو ہوگی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید