• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، انٹرا۔ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آگئی، سندھ کابینہ نے انٹرا۔ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگلے 6 ماہ تک پیپلز بس کا کرایہ نہ بڑھایا جائے۔

سندھ کابینہ نے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی تجویز منظور کرلی۔

صوبائی کابینہ نے 49 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار روپے سبسڈی منظور کی تاکہ اگلے 6 ماہ کے لیے کرایہ برقرار رہے۔

قومی خبریں سے مزید