بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور کی اپنی فلم ’بوال‘ کے گانے ’دلوں کی ڈوریاں‘ پر کیے مزاحیہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جھانوی کپور نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک مزاحیہ اور تفریح سے بھرپور ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو ہلکے پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس، اپنے میک اپ آرٹسٹ اور ٹیم کے دیگر ممبرز کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ21 جولائی کو ہوگا ’بوال‘ لیکن ابھی کے لیے لیونگ روم میں ’دھمال‘ کرنا پڑے گا۔
جھانوی کپور کی اس ویڈیو کو ان کے ہزاروں مداحوں اور دوستوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ جھانوی کپور اور ورون دھون کی فلم ’بوال‘ 21 جولائی کو یعنی آج ریلیز ہوگی۔