• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے موبائل چور مچھلی کو مشہور کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکرز اور عام عوام کی ویڈیوز وائرل ہونے بعد کے اب جانوروں نے بھی وائرل ہو کر مشہور ہونا شروع کر دیا ہے۔

بس فرق یہ ہے کہ انسان وائرل ہو کر اعترانا شروع کر دیتے ہیں جبکہ جانور اس سے لاعلم رہتے ہیں۔

تتلی، چڑیا، بلی، کتا، شیر اور بھالو کے وائرل ہونے کے بعد اب موبائل چور مچھلی کی ویڈیو انٹرنیٹ کی دنیا میں نئی آئی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین کشتی میں بیٹھی نیلے پانیوں کے اس سفر سے محظوظ ہو رہی ہیں جبکہ اس دوران ایک مچھلی خاتون کا موبائل لے اُڑتی ہے۔

ویڈیو کے مطابق مچھلی کشتی کی ایک جانب سے چھلانگ لگا کر دوسری جانب جاتے ہوئے خاتون کا موبائل بھی ساتھ لے جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ منفرد ویڈیو وائرل ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔