لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 5 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی ہے۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
متاثرہ خاتون کے شوہر کے مطابق اُس کی بیوی لوگوں کے گھروں سے آٹا اور بھیک مانگتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 12 جولائی کو اس کی بیوی کو 5 افراد نے اغواء کیا، نامعلوم مقام پر لے گئے، 10 روز تک قید میں رکھا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10روز بعد خاتون موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ نکلی۔
پولیس کے مطابق خاتون کے اغواء کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔