• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایئرفون لگا کر لاتعلق ہونا لڑکی کو مہنگا پڑگیا


موبائل ایئر فون لگا کر دنیا سے لاتعلق ہونا مہنگا پڑ گیا، لڑکی کی جان جاتے جاتے بچ گئی۔

ترک شہر سیم سون میں لڑکی نے موبائل ایئرفون لگائے اور اردگرد سے بےپروا ہوگئی اور پٹری کراس کرنے لگی۔

کانوں میں ایئرفون لگے ہونے کی وجہ سے لڑکی کو چلتی ٹرام کی آواز آئی اور نہ ہی وہ اُسے دیکھ سکی۔

ٹرام ڈرائیور نے بریک بھی لگائے، پر لڑکی کو ٹکرانے سے نہ بچا سکا۔

خوش قسمتی سے لڑکی کو کوئی چوٹ نہ آئی اور اُس کی جان جاتے جاتے بچ گئی۔

پچھلے سال ستمبر کے واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔