کراچی میں کورنگی کازوے کراس کرتے ہوئے 2 افراد پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔
تیز پانی کے ریلے میں بہنے والے دونوں افراد کچھ دیر بعد اپنی مدد آپ کے تحت نکل گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد محمود آباد سے کورنگی کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
پانی کے بہاؤ سے بہہ جانے والے دونوں افراد جھاڑیوں کے درمیان پھنس گئے۔
جھاڑیوں کے درمیان پھنسنے والے دونوں افراد کو نکالنے کے لیے کوئی نہیں پہنچا، تاہم دونوں افراد اپنی مدد آپ کے تحت نکل گئے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کازوے پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق پل بھیجا جا رہا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک کوبلوچ پل سے ایکسپریس وے قیوم آباد بھیجا جا رہا ہے۔