• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نہ مانو کی ضد پر قائم کتے کی ویڈیو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی پالتو کتے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

بحث و مباحثے پر مشتمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈیٹ پر ’بلیو‘ نامی پالتو کتے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بحث کو ترجیح دی۔

’اینمل بینگ جینیس‘ نامی سوشل میڈیا پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتے کی مالکن کہیں سے آتی ہے اور کمرے میں بکھرے ہوئے کچرے کو دیکھ کر اپنے کتے یعنی بلیوسے سوال کرتی ہے کہ یہ کس نے کیا؟۔


مالکین کے سوال پر بلیو غلطی تسلیم کرنے کی بجائے بھونکنے لگتا ہے اور اس وقت تک بھونکتا رہتا ہے جب تک اس کی مالکن سوال کرتے تھک نہیں جاتی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے کمینٹس میں دلچسپ تبصرہ کر رہے ہیں اور ہسکی نامی کتوں کی اس نسل کو بہترین کمیونیکیٹر (رابطہ قائم کرنے والا) قرار دے رہے ہیں۔