امریکی ریاست فلوریڈا میں سیاہ رنگ کے جنگلی ریچھ ایک گھر کے باغ میں گھس کر ایک دوسرے گتھم گتھا ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گھر کے باغ میں دو ریچھ ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کے باغ میں 4 ریچھ موجود ہیں کہ اچانک 1 اور ریچھ گھر کے باغ میں داخل ہوتا ہے جس کے بعد 2 ریچھوں کے درمیان ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے۔
اس حوالے سے گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں بہت سا وقت جنگلات اور فطری ماحول میں گزارا ہے لیکن ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا جس میں جنگلی ریچھوں نے اتنا ہنگامہ کیا ہو۔