وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔