• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو پھر مذاکرات کی پیشکش، جنگ کوئی آپشن نہیں، امریکا سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے جس میں دونوں ملک ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے، خدانخواستہ کوئی جوہری تصادم ہوا تو یہ بتانے کیلئے کوئی نہیں بچے گا کہ ہم کون تھے؟ تنازعات کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں‘ بات چیت سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے‘پاکستان امریکا سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے ،ایسے تعلقات نہیں جس میں دونوں ملک ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کریں‘باتیں بہت ہو گئیں ا ب عمل سے اپنے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں‘ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے‘محنت اور لگن سے اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں‘اب ہمیں وہ کام کرنے ہیں جس سے ہم کشکول توڑ دیں‘میں خوابوں کی دنیامیں رہنے کی بجائے حقیقت پر یقین رکھتاہوں۔

اہم خبریں سے مزید