• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی، پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نئی مردم شماری کی منظور دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پیش کیے گئے اور اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی فلائٹ لیٹ ہے اس لیے تاخیر کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ منظوری ابھی کسی قسم کی نہیں کی گئی،اجلاس میں وقفہ ہےجو کچھ دیر بعد پھر شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ آج امید ہے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید