راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
بابو سر ٹاپ اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ دیامر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔