• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منفی خبروں سے فروخت کا دباؤ، 199 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ریفائنری پالیسی بارے منفی خبروں کی وجہ سے فروخت کا دباؤ، نئے کاروباری ہفتےکے آغاز پر اتار چڑھاو کے بعد مندی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 199پوائنٹس کی کمی ، 63.58 فیصدکمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 32ارب37کروڑ 38لاکھ روپے گھٹ گئی،تاہم کاروباری حجم 15.31فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعدمارکیٹ میں زبردست سرگرمی نوٹ کی گئی اور 100انڈیکس449پوائنٹس کے اضافے سے 49ہزار پوائنٹس کی حد ایک بار پھر عبور کر گیا لیکن دوسرے ہاف میں اچانک ریفائنری پالیسی بارے منفی خبریں گردش کرنے لگیں جس سے اچانک فروخت کا دباو بڑھ گیا اور انڈیکس ایک موقع پر 309 پوائنٹس تک گر گیا ۔

بزنس سے مزید