• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 بازوؤں والی اور اسٹرابیری جیسی دکھنے والی سمندری مخلوق

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

انٹارکٹک سمندر میں 20 بازوؤں والی اور اسٹرابیری جیسی دکھنے والی سمندری مخلوق سامنے آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا کے قریب اس خوفناک اور عجیب و غریب سمندری مخلوق کو دریافت کیا جو اسٹرابیری کی شکل سے مشابہت رکھتی ہے اور اس کے تقریباً 20 بازو ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس سمندری مخلوق کا سائنسی نام (Promachocrinus fragarius) ہے اور تحقیق کے مطابق (Fragarius) نام لاطینی لفظ (fragum) سے ماخوذ ہے جس کا مطلب اسٹرابیری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سمندری مخلوق کا رنگ جامنی اور گہرا لال بھی ہو سکتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید