پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اور سینیئر میزبان و اداکار توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں اداکار نے ’جیو نیوز‘ کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی اور شوبز مصروفیات کے حوالے سے میزبان و شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
پروگرام میں شریک ایک شخص نے سینئر میزبان سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے ابھی تک شادی نہیں کی؟
خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔
جس پر خاتون نے پھر سوال کیا کہ اس کی کوئی خاص وجہ یا کوئی ناکام عشق؟۔
خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر کسی شخص کی زندگی میں محبت نہیں ہے تو وہ بہت بد نصیب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اپنی محبت کی کہانی کو مکمل اور جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے شادی نہیں کرنی چاہیے، پھر اس کی محبت کی کہانی چلتی رہے گی اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ اکثر میں نے دیکھا ہے کہ محبت کے بعد شادی ہو جائے تو پھر محبت نہیں رہتی۔