کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔