کراچی میں 15 سالہ ڈکیٹ لڑکی پولیس کی گرفت میں آگئی۔
لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں واردات کی، اس نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے کا پیچھا بھی کیا۔
رقم چھیننے کی کوشش کے دوران شہری نے فائرنگ کی تو لڑکی کے ساتھی بھاگ گئے جبکہ وہ پکڑی گئی، اہل علاقہ نے اُسے پولیس کےحوالے کردیا۔
پولیس حراست میں لڑکی نے بینک منیجر کے بھی ڈکیتی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور بتایا کہ اُس کے ابو بھی جیل میں ہیں۔
گرفتار ملزمہ کے بیگ سے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔